تربیت یافتہ ریسکیورز ہی ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں، بریگیڈئر امیر حمزہ

تربیت یافتہ ریسکیورز ہی ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں، بریگیڈئر امیر حمزہ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کی 25ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر امیر حمزہ تھے جبکہ رجسٹر اراکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد، ہیڈ آف ٹریننگ ونگز میاں احسن، ایجوٹینٹ ڈاکٹر علی امام سید اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق 90کیڈٹس کامیابی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوگئے۔ پاس ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر امیر حمزہ نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یاد رکھیے کہ صرف تربیت یافتہ ریسکیورز ہی ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو سروس کی مادرعلمی ہے جو ایک نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس میں ڈھل چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر میں ڈاکٹر رضوان نصیر کی کاوشوں کی بدولت پنجاب ایمرجنسی سروس سارک ممالک کے لئے ڈزاسٹر منیجمنٹ کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اب سروس کا حصہ ہونگے اور ادارے اور ایمرجنسی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کیڈٹس کو تربیت فراہم کرنے پر تمام افسران اور آفیشنل کے کردار کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر فرحان خالد نے کیڈٹس کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی جنہوں نے اپنی اولادوں کو لائف سیونگ سروس کے لئے چنا تاکہ وہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔

مزید :

علاقائی -