کاہنہ،تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے 23سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

کاہنہ،تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے 23سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

  

لاہور (وقائع نگار)کاہنہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 23سالہ نوجوان کو ٹائروں تلے کچل دیا ،پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 23سالہ محمد حسین سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -