9اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے20ملزمان گرفتار

9اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے20ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے9اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے20ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ628مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے کارروائی کرتے ہوئے9اشتہاری ملزما ن عابدحسین، عبدالرشید، غلام مرتضی ، محمد خان، ساجد شاہ، محمد افضل، ساجد حسین، محمد یونس اور محمد ابراہیم کو گرفتار کیا۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کے2ملزمان بلال اور ساجد علی کے قبضہ سے2پسٹل اور9گولیاں برآمد کیں جبکہ شراب کے7ملزمان محمدناظم، سلامت علی، محمد جاوید، مینر احمد، عرفان، محمد نعیم اور محمد طارق کے قبضہ سے87لیٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا جبکہ ادریس اور خلیل احمد سے330گرام چرس برآمد کی۔

مزید :

علاقائی -