نشتر کالونی ، ڈکیتی مزاحمت پر 3بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا ، ملزمان فرار

نشتر کالونی ، ڈکیتی مزاحمت پر 3بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا ، ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 3بچوں کا باپ قتل کر دیا گیا ،پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 40سالہ شفیق نے فیروز پور روڈ پر گرین ہاوسنگ سوسائٹی میں پینٹ کی دکان بنا رکھی تھی ۔رات گئے وہ دکان بند کر رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے اس کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دی۔ اسی دوران اس کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اس کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -