2گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ،3افرادزخمی،دوکی حالت نازک

2گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ،3افرادزخمی،دوکی حالت نازک

  

لاہور (وقائع نگار)اقبال ٹاؤن میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ملک مقدور اور مرزا خاور گروپ کی طاہر گروپ سے دیرینہ دشمنی چل رہی تھی گزشتہ روز ان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں طاہر ،گلریز اور محسن زخمی ہو گئے جبکہ باقی افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرکارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -