اسلام پورہ ،مسلم لیگ (ن)کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار

اسلام پورہ ،مسلم لیگ (ن)کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار

  

لاہور (وقائع نگار)اسلام پورہ کے علاقے میں مسلم لیگ (ن)کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار، ملزم کاشف اور عثمان نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کی،پولیس۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے عالمگیر روڈ پر واقع مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ دفتر پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اْن کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف اور عثمان نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ دو روز قبل رات گئے اسلام پورہ میں دو موٹر سائیکل سواروں نے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ دفتر پر فائرنگ کر دی۔ دفتر میں رات گئے کسی کی موجودگی نہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -