ہنجروال، خاتون کی خودسوزی کے واقعہ کی ابتدائی تفتیش مکمل
لاہور (وقائع نگار) ہنجروال میں اولاد نہ ہو نے پر شو ہر کے طعنوں سے تنگ آ کر خو د کو زندہ جلانے والی خاتون کے وقوعہ کی پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی اور گزشتہ روز لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔پولیس کے مطابق شازیہ کی شادی 9 سال قبل عباس نامی نوجوان سے ہوئی اور اولاد نہ ہو نے پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے شازیہ نے دوروزقبل تیل چھڑک کر خو د کشی کر لی ۔