ننکانہ :تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

ننکانہ :تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پرو اقع گاؤں دھوڑ کوٹ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاؤں دھوڑ کا رہائشی ظہور احمد شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے اور اس کی عمر 45سے 50سال بتائی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -