قصور :2مختلف واقعات میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

قصور :2مختلف واقعات میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  

قصور(بیورورپورٹ)قصور اور نواح میں دو واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں راؤخانوالہ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ندیم نلکا سٹاپ کے نزدیک سے گزر رہا تھا کہ اسے ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالا نے بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ تھانہ صدر پولیس کوفیروزپور روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کے متعلق پولیس کا خیال ہے کہ اسے مخالفین نے ہلاک کرنے کے بعد سڑک کے کنارے پھینکا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -