حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے :شاہ محمود قریشی

حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے :شاہ محمود قریشی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلاؤ کا سیاق و سباق سمجھتے ہیں ،حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر پہلے موقف سے رجوع کا فیصلہ کر چکی ہے تو یہ اس کا حق ہے ،پاناما زدہ حکمرانوں کے پہلو سے جو بھی بندھنا چاہے گا صفر ہو جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاناما لیکس پرعمران خان اور تحریک انصاف سرخرو ہوچکی ہے ۔

شاہ محمود

مزید :

علاقائی -