گجر اور بھٹی برادری پر مشتمل20خاندان پی ٹی آئی میں شامل

گجر اور بھٹی برادری پر مشتمل20خاندان پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر، گجر اور بھٹی برادری پر مشتمل20خاندان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، حکمران جماعت چھوڑنے والوں نے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کے ہاتھ سیاسی بیعت کی، تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں محمد شفیع بھٹی، امجد بھٹی، شاہد محمود چوہان، پیر سہیل اکبر، حیدر قریشی، نوید بھٹی، بابر علی، ارشد علی بھٹی، عد نان بھٹی، خواجہ کامران، آصف بھٹی ہیں۔ یونین کونسل پکی ٹھٹھی کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ تقریب میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید، رکن صوبائی اسمبلی شفقت محمود، صدرلاہور(اربن)ولیداقبال اورسیکرٹری جنرل میاں حماداظہر، میڈیا کو آرڈی نیٹر حافظ ذیشان رشید سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع سے میاں محمود الر شید نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ہی ہماری اصل طاقت ہیں، مشکل وقت میں بھی کارکنوں کا بھرپور ساتھ دیں گے، انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے والے حیدر قریشی کے میڈیکل سٹور کو سیل کروانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں اور لوگوں کا معاشی قتل کرنے والے حکمرانوں کا یوم حساب آ گیا ہے۔ شفقت محمود، ولید اقبال، میاں حماد اظہر، حافظ ذیشان رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو نومبر کو اسلام آباد بند کرینگے، تاہم حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کارکن کو گرفتار یا ہراساں کیا گیا تو دھرنا اسی دن شروع کر دیں گے جس دن حکومت نے بدمعاشی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
گجر اور بھٹی ،شامل

مزید :

علاقائی -