ترک فورسز اور علیحدگی پسند تنظیم میں جھڑپ 7دہشتگرد اور ایک اہلکار ہلاک

ترک فورسز اور علیحدگی پسند تنظیم میں جھڑپ 7دہشتگرد اور ایک اہلکار ہلاک

  

انقرہ (آئی این پی )ترک سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے 7دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع تنجے لی کی تحصیل اوواجک اور اشاع اتورنبا کے دیہی علاقے میں کئے گئے آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے ،کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔سرچ آپریشنوں کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن کو تحویل میں لے لیا گیا ،علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔بن گیول کی تحصیل گینچ میں 'پی کے کے ' کے دہشت گردوں کی طرف سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ فائرنگ سے حملہ کیا گیا۔حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ادھر شام میں فرات ڈھال آپریشن کے 61 ویں روز پی کے کے اور پی وائی ڈی کے 3 اور داعش کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگرددن بھر میں ہونے والی جھڑپوں میں مارے گئے، جنوب میں 4 مخالفین بھی مارے گئے ۔ترک مسلح افواج نے داعش کے 8 اور پی کے کے اور پی وائی ڈی کے51 اہداف پر فائرنگ کی۔آپریشن کے دائرہ کار میں ترک فضائیہ کے طیاروں نے جبان کے جنوبی حصے اور برج میں 4 اہداف کو نشانہ بنایا جس میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے آغاز کے دن سے لے کر اب تک ایک ہزار 265 مربع کلو میٹر علاقے کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -