پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پر وقار تقریب

پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پر وقار تقریب

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کی طرف سے مسلہ کشمیر کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان نجم الثاقب تھے اور جوہانسبرگ کے وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اسماعیل واری نے بھی خصوصی شرکت کی، سفیر پاکستان نے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیے جانے پر خطاب کیا اور مسلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور تقریب میں شریک سامعین کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے،ڈاکٹر ہارون عباسی جوکہ ایک کشمیری نثزاد ساؤتھ افریقن ہیں انہوں نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا،اس کے بعد پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے بھی گفتگو کی اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی مذمت کی تقریب کے آخر میں ساؤتھ افریقہ کے روڈ اور ٹرانسپورٹ اسماعیل واری نے اختتامی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساؤتھ افریقن فورم ہر قسم کے مظالم کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقی اس مسلے کے بارے میں واقف نہیں ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسلے کو مختلف فورمز میں اجاگر کیا جانا چاہئے،اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور چودھری،سیکرٹری آرٹس اینڈ کلچر ناصر محمود اعوان،جاوید جیلانی،افضل مارفانی،محمد اقبال قریشی،سلیم سنگا پوری،محمد اسلم،محمد حنیف اور محمد علی انجم بھی موجود تھے،تقریب کے آخر میں ایک مزمتی تحریک پر تمام لوگوں نے دستخط کیے۔

مزید :

عالمی منظر -