یمن،سامی کارکن توکل کرمان کو حکومتی عہدہ دیے جانے کی تردید

یمن،سامی کارکن توکل کرمان کو حکومتی عہدہ دیے جانے کی تردید

  

صنعاء (این این آئی)یمنی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ معروف خاتون سماجی کارکن توکل کرمان کو وزارت خارجہ میں ایک اہم منصب پر فائز کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ کہ معروف خاتون سماجی رہنما توکل کرمان کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر ان کی جانب سے حکومت کی طرف داری میں کوئی بیان جاری کیا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ حکومت کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ بعض اخبارات اور نیوز ویب پورٹل کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے نوبل انعام یافتہ توکل کرمان کو وزارت خارجہ میں یورپ اور مشرق وسطیٰ کی سیکرٹری کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ تاہم توکل کرمان کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یمنی وزارت خارجہ میں اس نوعیت کا کوئی شعبہ نہیں ہے۔ ذرائع نے مصر اور یمن کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوششوں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -