کیمرون میں ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 73 ہوگئی

کیمرون میں ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 73 ہوگئی

  

یوندی(این این آئی)افریقی ملک کیمرون میں ٹرین حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے میں 6سو سے زائد زخمی ہوئے ۔ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترکر کھائیوں میں جا گریں۔کیمرون کے صدر پال بیا نے ریل گاڑی کے حادثے کی تفتیش کا حکم دیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق ٹرین کا حادثہ دار الحکومت یوندی سے 120 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایسیکا کے علاقے میں پیش آیا جب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترکر کھائیوں میں جا گریں۔ٹرین کی 20بوگیوں میں ایک ہزار سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی، کیمرون کے صدر پال بیا نے ریل گاڑی کے حادثے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -