ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار،فائرنگ سے دوہلاک

ہیٹی کی جیل سے 170 قیدی فرار،فائرنگ سے دوہلاک

  

پورٹ اوپرنس(این این آئی)ہیٹی میں دارالحکومت سے 45 کلو میٹر دور واقع جیل سے 170 قید فرار ہو گئے ۔ ان قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور ایک دوسرا قیدی ہلاک ہو گیا۔ اقوامِ متحدہ کے امن اہلکاروں کے تعاون سے ان مفرور قیدیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ہیٹی کی حکومت نے اپنی ٹویٹ میں واقعے مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جیل توڑی گئی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ان قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور ایک دوسرا قیدی ہلاک ہو گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے امن اہلکاروں کے تعاون سے ان مفرور قیدیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ہیٹی کی حکومت نے اپنی ٹویٹ میں واقعے مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جیل توڑی گئی۔جسٹس منسٹر کیملے ایڈورڈ جونیئر نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہلکار واقعے کے دوران مارا گیا جبکہ تین قیدی زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ گیارہ افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ہیٹی کی جیلوں میں کافی رش ہوتا ہے اور یہ قیدی مقدے سے قبل ہی برسوں جیل ہیں میں اگزار دیتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -