فرانس،جنگل کیمپ کو بند کرنے کے خلاف مہاجرین کے مظاہرے ،پولیس سے جھڑپیں

فرانس،جنگل کیمپ کو بند کرنے کے خلاف مہاجرین کے مظاہرے ،پولیس سے جھڑپیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(این این آئی)فرانس میں کیلے کی بندرگاہ پر قائم پناہ گزین کیمپ جنگل میں فرانسیسی پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔فرانسیسی حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ یہ کیمپ آج(پیرکو) بند کر دیا جائے گا۔کیمپ میں نظم قائم کرنے کے لیے پولیس نے دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔ادھر لاوارث بچوں کا ایک گروہ برطانیہ پہنچا ہے اس سے پہلے 39 گذشتہ پیر کو بچے برطانیہ تھے جن کے رشتے دار وہاں موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں اعلانیہ پرچے تقسیم کیے جن میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کو بلڈوز کیے جانے سے پہلے پہلے وہ سب یہاں سے چلے جائیں۔اس کیمپ میں قریبا دس ہزار افراد مقیم ہیں جنہیں پیر کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ کم از کم بچاس کے قریب افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا جواباً پولیس نے ان پر لاٹھیاں برسائی اور دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ بعض پناہ گزین فراسن کے دیگر علاقوں میں جانے سے انکار کر دیں گے کیونکہ وہ کیلے میں برطانیہ کے زیادہ قریب ہیں کیونکہ وہ وہاں جانے کے خواہشمند بھی ہیں۔اتوار کو قریبا دس ہزار پرچے تقسیم کیے گئے اورلوگوں کو بتایاگیاکہ انہیں بسوں کے ذریقے فرانس کے کن کن علاقوں میں بھیجا جائے گا اور یہ کہ انہیں وہاں پناہ کی درخواست کے لیے موقع بھی دیا جائے گا۔ایک اندازہ کے مطابق دس ہزار میں سے قریباً دو ہزار افراد جانے سے انکار کریں گے کیونکہ وہ یہاں سے اپنے خواب برطانیہ کے زیادہ قریب ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ وہ طاقت کا استعمال نہیں کریں گے لیکن اگر کسی پناہ گزین نے جانے سے انکار کیا تو وہ مداخلت کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -