سرنگ میں کام کرنے کے دوران حادثہ، حماس کا ایک کارکن شہید

سرنگ میں کام کرنے کے دوران حادثہ، حماس کا ایک کارکن شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ(اے این این)فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کے دوران حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہو گیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ میں الم غازی کے مقام پر سرنگ کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے ایک کارکن کی شہادت پر حماس نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز الم غازی قصبے میں زیرزمین سرنگ کی کھدائی کے دوران تودا گرنے سے جماعت کا ایک کارکن 22 سالہ انس سلامہ ابو لاشین جام شہادت نوش کر گیا۔انہوں نے اپنے بیان میں ابو لاشین کی شہادت کی تصدیق کے ساتھ اس کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انس ابو لاشین نے فلسطینی قوم کے دفاع میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابو لاشین کا جسد خاکی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کے پوسٹ مارٹم کے بعد اس جسد خاکی ورثا کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں المغازی میں شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی 2007 سے اسرائیل کے خوفناک محاصرے کا شکار ہے۔
فلسطینی شہری اور مزاحمتی تنظیمیں صہیونی فوج کی ممکنہ جارحیت کے دفاع کیلئے زیرزمین سرنگیں کھودنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سرنگوں کی کھودائی اور ان کی تیاری ایک مشکل اور جان لیوا کام ہے جس میں متعدد فلسطینی مزاحمت کار شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -