100دنوں کی جدو جہد رنگ لے آئی، مسئلہ کشمیر عالمی منظر پر چھا گیا، سید علی گیلانی

100دنوں کی جدو جہد رنگ لے آئی، مسئلہ کشمیر عالمی منظر پر چھا گیا، سید علی ...

  

سرینگر(اے این این) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے بھارتی فورسز کی جانب سے پریس کانفرنس اور عوام سے خطاب کی اجازت نہ ملنے کے بعد کشمیریوں کے نام تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے حالیہ تحریک میں کشمیریوں کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سو دنوں کی جد وجہد رنگ لائی،مسئلہ کشمیر عالمی منظر پر چھا گیا،آزادی کی صبح جلد طلوع ہو گی،امی تحریک کے سامنے بھارت بزبا ن حا ل واضح شکست سے دو چا ر ہو چکا ہے ۔ ہم اور ہماری آزادی کے درمیان صرف اور صرف اب یہ بندوق بردار فو رسز حائل ہیں،حالیہ دنوں میں مزاحمتی تحریک کوسیاسی،سفارتی، عالمی ، مقامی ، اخلاقی اور سما جی سطح پربے پناہ کامیابیاں ملیں جو آنے والے مراحل میں سنگ میل ثابت ہونگی البتہ تقدیر بدلنے اور سنوارنے میں وقت لگتا ہے،مراعات و مفادات کے کا پیرو کار ہند نوا ز سیاستدان ہمیشہ کشمیریوں کی کردار کسی اور حوصلہ شکنی میں لگے رہے ،یہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لئے بھارت کے ہاتھوں کشمیری قوم کی قدر و قیمت ا ور عزت و حمیت کا مر حلہ وار سودا کرتے آئے ہیں جسکے عوض وہ اپنے آقاوں سے جاہ و داد حاصل کر تے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رور سیدعلی گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کرکے قوم سے خطاب کرنا تھا تاہم انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد شام کو حریت(گ)کی جانب سے گیلانی کی جانب سے قوم کے نام خطاب کا متن میڈیا کیلئے جاری کیاگیا ۔ قوم کے نام پیغام میں گیلانی نے کہا آزادی حا صل کر نے کے لئے رواں عوامی تحریک کے سو دن اب مکمل ہو چکے ہے ۔ پچھلے کئی مہینو ں سے جا ری شجا عت، جا نفشانی و جا نثا ر ی سے لبریز عوامی انقلابی تحریک کی ما ضی میں ہمیں کو ئی مثا ل نہیں ملتی ہے ۔ اپنے تمام کاروباری ، معاشی، تعلیمی و اقتصادی مفادات کی قربا نی دے کر عوام النا س نے تحریکی مفادات کو اولیت اور تر جیح دے کر ایک مثا ل قائم کر دی ہے ۔آزادی حا صل کر نے کاہمارا عزم اور جذبہ نا قابل تسخیر ہے۔گیلانی کا کہناہے رواں عوامی تحریک کے سامنے بھارت بزبا ن حا ل واضح شکست سے دو چا ر ہو چکا ہے ۔ ہم اور ہماری آزادی کے درمیان صرف اور صرف اب یہ بندوق بردار فو رسز حائل ہیں ۔ہند نواز سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے معمر مزاحمتی رہنما نے کہااین سی ، پی ڈی پی ، کا نگریس ، پی سی اور دیگر طبقہ نے رواں عوامی تحریک کے خلا ف منفی پرو پگنڈ ا پھیلانے کی مہم کا آغا ز کیا ہوا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -