ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ،عمران خان کو وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کیساتھ ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد آنے کی تجویز

ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ،عمران خان کو وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کیساتھ ہیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک سے ) حکومت کی طرف سے ممکنہ طور پر دو نومبر اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی گرفتاریوں کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنی جوابی حکمت عملی ترتیب دینی شروع کردی ہے اور پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وزیر اعلی خیبر پی کے پرویز خٹک کے ساتھ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد آئیں یا پھر خیبرپختونخوا کے جلوس کے ساتھ بذریعہ سڑک اسلام آباد داخل ہوں اور وہ جلوس اتنا بڑا ہونا چاہئے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پریشانی سے دو چار ہو جائے ۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر بڑے شہر سے پارٹی لیڈر کی قیادت میں جلوسوں کو اسلام آباد کی طر ف روانہ کرنے منصوبہ بنایا جا رہا ۔ لاہور کے جلوس کی قیادت جہانگیر خان ترین‘ عبدالعلیم خان اور ولید اقبال کریں گے، ملتان سے مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ سابق گورنرچودھری محمد سرور بھی کسی دوسرے شہر جبکہ ارکان اسمبلی بھی اپنے الگ الگ جلوس لیکر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے یہ بھی حکمت عملی بنائی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو گرفتار یا نظر بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تو پھر پی ٹی آئی کے کارکنان تھانوں کا گھیراؤ کریں گے اور ان تھانوں کے باہر ہی دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے اور از خود ہی گرفتاریاں دیدیں گے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ بھی حکمت عملی بنائی گئی ہے کہ دو نومبر کا انتظار کئے بغیر اٹھائیس اکتوبر کو ہی اسلام آباد کی طرف روانگی کا سلسلہ شروع کیا جائے اور وہاں جا کر رہائش اختیار کر لی جائے ۔
تجویز

مزید :

صفحہ اول -