’’ آپ صرف نام کے ہی شہبازنہیں بلکہ کام کے بھی’’ شہباز‘‘ ہیں‘‘ بزرگ مریضہ کی وزیراعلیٰ کو دعائیں

’’ آپ صرف نام کے ہی شہبازنہیں بلکہ کام کے بھی’’ شہباز‘‘ ہیں‘‘ بزرگ مریضہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)نمائندہ خصوصی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے اچانک دورے کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف جب ایک وارڈ میں گئے تو وہاں موجودایک بزرگ مریضہ نے ان کے سر پرہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کیا اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنایا ہوا ہے اوراللہ تعالیٰ آپ کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب فرمائیں گے۔غریب لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اورہم سب آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں ،جس طرح آپ خلق خدا کی خدمت کررہے ہیں اس کا اجرآپ کو دین اوردنیا میں ملے گا۔بزرگ خاتون نے کہا کہ آپ صرف نام کے ہی شہبازنہیں ہیں بلکہ کام کے بھی’’ شہباز‘‘ ہیں اوریہ بات آپ نے دن رات عوام کی خدمت کر کے ثابت کردی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر درازکرے اورصحت عطافرمائے تاکہ آپ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں۔

مزید :

صفحہ اول -