عمران تعاون کو کمزوری نہ سمجھیں دھرنے بلا جواز ہیں،مسلم لیگ(ن)

عمران تعاون کو کمزوری نہ سمجھیں دھرنے بلا جواز ہیں،مسلم لیگ(ن)

  

اسلام آباد(اے این این)مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہاکہ عمران خان نواز شریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کررہے ہیں ، وہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ دھرنوں کے پیچھے تیسری قوت ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے تعاون کو کمزوری نہ سمجھیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی اداروں کا نام استعمال کرکے سیاست مضبوط کرنا چاہتے ہیں ، سپریم کورٹ میں پاناما کا کیس چل رہاہے، دھرنے کا کوئی جواز نہیں ۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی مقبولیت میں کمی اور اگلے انتخابات میں ہار کا احساس ہو چکا ہے اسی لیے احتجاج کر رہے ہیں، لوگوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -