پی ٹی آئی فنڈاکٹھاکرنے والی این جی او ہے،مشاہداللہ خان

پی ٹی آئی فنڈاکٹھاکرنے والی این جی او ہے،مشاہداللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے این این )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ئی سیاسی جماعت نہیں وہ ایک چندہ جمع کرنے والی NGO ہے، جس کے خفیہ مقاصد ہیں جن میں سی پیک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا شامل ہیں،دونومبر کوکچھ بھی نہیں ہوگا پہلے کی طرح پھر ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑے گا۔الطاف نے خود اپنے آپ کو مائنس کیا ، سی پیک منصوبہ چین کی طرف سے پاکستان کو ایک عظیم ترین تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ایک خصوصی انٹرویوکے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میں نے جو بیا ن فوج کے بارے میں دیا تھا مجھ سے پہلے یہ بیان بریگیڈئیرسائمن اور نجم سیٹھی دے چکے تھے ان سے کسی نے نہیں پوچھا میری پارٹی کے لوگوں کو اس کی تردید کرنی پڑی اور مجھ استیفیٰ بھی دینا پڑ احالانکہ میں نے وہی بات کی تھی۔انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف ایک جماعت نہیں چند اکٹھا کرنے والی این جی او ہے جسکے خفیہ مقاصد ہیں جن میں سی پیک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا شامل ہیں 2014ء میں بھی چین کے صدر کے دورے پر بھی رکاوٹ ڈالی گئی تھی جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتھا اگر اب جمہوریت ڈی ریل ہوتی ہے تو سی پیک اور ملک کی معیشت میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہیں تو کیا یہ ملک کے ساتھ ہمدردی ہو گی؟عوام نے پہلے بھی تحریک انصاف کی کال کو مستردکو کیا تھا عوام با شعور ہیں ،2نومبر کو بھی ان کا دھرنا نا کام ہو گا ۔مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا انصاف کا طرز عمل سیاسی اقدار سے حوالے سے مثبت نہیں ہے ملک میں حقیقی سیاست کرنے والی پارٹیوں کا فقدان ہے نواز شریف کا اس وقت کوئی بھی متبادل نہیں تاہم ملک میں ایک ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے ملک سے کرپشن کے لیے کام کرے اور چین پاک اقتصادی راہداری کے منصوبہ کی حفاظت کرے اور یہ کام صرف مسلم لیگ(ن) ہی کر سکتی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -