جمہوریت کو نقصان پہنچاتو ذمہ دار عمران خان ہونگے ،سعید غنی

جمہوریت کو نقصان پہنچاتو ذمہ دار عمران خان ہونگے ،سعید غنی

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمبار بنے ہوئے ہیں۔ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اگر جمہوریت کو کو ئی نقصان ہواتو وہ ذمے دار نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حکومت کے پاس بحران کے حل کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات تسلیم کرے۔ عمران خان کے غبارے سے ہوا بھی نکل جائے گی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) دونوں جہادی تنظیموں کے سپورٹر رہے ہیں۔ نواز شریف دھاندلی زدہ وزیراعظم تھے۔ ان کو کلین چِٹ مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی ایسے اقدام کو سپورٹ نہیں کرے گی جس سے جمہوری نظام کو خطرہ ہو۔ سعید غنی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر اختلافات تھے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ جو فیصلہ کریں تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے پیچھے ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -