اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے ،آئی ایم ایف

اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے ،آئی ایم ایف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح دو گنا ہونے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،دنیا بھر میں اگلے سال ،پیٹرول ،کوئلے اور گیس کی قیمتیں 27.5فیصد تک بڑھ جائیں گی جس سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔نجی نیوز چینل کے مطابق آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ برس پاکستان میں مہنگائی کا سیلاب آ سکتا ہے۔ پاکستان میں اس سال افراط زر کی شرح 2.9 فیصد رہی جو آئندہ جون میں اضافے سے5.2 فیصد ہو جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق یہ شرح 4.7 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان کے ادارہ شماریات نے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہونے کا سگنل دیدیا ہے۔ ملک میں افراط زر کی شرح 3.9فیصد ہو چکی ہے۔عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ برس عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتیں 27.5 فیصد، اجناس کی 3 فیصد، کھادوں کی 2فیصد اور دھاتوں اور معدنیات کی 4.1 فیصد تک بڑھ جائیں گی جس کے باعث پاکستان میں اگلے سال چینی کی قیمت میں5.8 فیصد، چاول کی قیمت میں2.9 اور گندم کی قیمت میں0.7 فیصد کا معمولی اضافہ ہو گا لیکن کپاس کی قیمت 26 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -