مسلم لیگ ن اب بھی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے ،گیلپ سروے

مسلم لیگ ن اب بھی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے ،گیلپ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ نے اپنا نیا سروے جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت پر تنقید تو کی گئی لیکن اس کے باوجود حکمران جماعت ن لیگ کو پسندیدہ ترین جماعت قرار دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گیلپ پاکستان نے نئے سروے میں بتایا ہے کہ پاناما لیکس کی وجہ سے 50 فیصد لوگوں نے حکومت پر تنقید کی ہے ۔ 50 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے جبکہ 2013 میں صرف 15 فیصد لوگوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ملک درست سمت جا رہا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی پی پی اور پی ٹی آئی کے مقابلے میں پوزیشن بہتر ہے جبکہ گیلپ حکومت کی کارکردگی سے متعلق سروے کل جاری کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -