خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے،سعودی وزیر توانائی

خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے،سعودی وزیر ...

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہاہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے کیونکہ پٹرولیم مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

روسی ہم منصب لیگزینڈر نواک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی کا کہناتھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان اب ختم ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپر امید ہیں کہ مستقبل میں تیل کی قیمتوں میں اسی طرح بہتری آتی رہے گی۔جبکہ دوسری جانب قطر کے وزیر توانائی نے بھی اسی قسم کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت اب ختم ہو چکاہے۔اس وقت خام تیل کی قیمتیں10 سال کی کم سطح30ڈالر کو چھونے کے بعد اب 50ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے

مزید :

صفحہ آخر -