ایس ایس پی راؤ انوار کے ہاتھوں گرفتار ’’را‘‘ کے 3 مبینہ ایجنٹ عدم ثبوت پر بری

ایس ایس پی راؤ انوار کے ہاتھوں گرفتار ’’را‘‘ کے 3 مبینہ ایجنٹ عدم ثبوت پر ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی راؤانوار کے ہاتھوں گرفتار ’’را‘‘ کے تین مبینہ ایجنٹ عدم ثبوت پر بری کردئیے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طاہر لمبا‘ امتیاز اور جنید کو بری کردیا۔ ملزموں کو اپریل 2015ء4 میں ایس ایس پی ملیر را? انوار نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت کے مطابق استغاثہ ملزموں کیخلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گرد سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں کے قبضے سے خودکش جیکٹ دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ اورنگی ٹا?ن میں سی ٹی ڈی نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد حافظ نور 50 سے زائد خود کش جیکٹ تیار کرچکا ہے۔ زکریا عرف معاویہ وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف تخریب کاری کی کارروائیوں، مظفر عاشق شہر میں جبری چندہ جمع کرنے اور معیز فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہے جبکہ دوسری جانب پاک کالونی اور عزیز آباد میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -