پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،وزیر اعلیٰ پنجاب

پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے،وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ایک وبائی مرض ہے جو اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر مستقل معذوری کی شکل اختیار کر جا تا ہے لیکن بر وقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے بھر پورآگاہی مہم کامیابی سے چلا رہی ہے اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اورپاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومتی کوششوں اور عوام کے تعاون سے جلد ہی پاکستان پولیو فری ملک بن جائیگا۔
پولیو

مزید :

صفحہ آخر -