قائداعظم کی رہائش گاہ کی دیکھ بھال کیلئے تیارہوں،ملک ریاض

قائداعظم کی رہائش گاہ کی دیکھ بھال کیلئے تیارہوں،ملک ریاض

  

کراچی+لاہور(خصوصی رپورٹ)ملک ریاض حسین نے حکومت سے درخواست کی ہے قائداعظم محمدعلی جناح کی رہائش گاہ کی مرمت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری پانچ سال کے لئے ان کودے دی جائے۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے گزشتہ روز حکومت سے اپیل کی ہے کہ قائداعظم سے منصوب اشیاء کی حفاظت کرناہماری قومی ذمہ داری ہے اور وہ اس کیلئے تیارہیں۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وزیر مینشن کی موجودہ حالت دیکھ کر دلی دکھ ہواہے ،قائد اعظم ہاؤس کے اطراف گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے قومی ورثے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا چاہتاہوں۔ملک ریاض کا کہناتھا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ قائد اعظم ہاؤس وزیر مینشن کھارادار کی ذمہ داری پانچ سال کیلئے مجھے سونپ دی جائیں ان کاکہناہے کہ انہوں نے کئی عالمی رہنماؤ ں کی رہائش گاہ کی ویڈیوزدیکھی ہیں۔جارج واشنگٹن اور ماؤ تسے تنگ کی رہائش گاہوں کی اس طرح حفاظت کی گئی ہے جیسے وہ ابھی سیرکیلئے نکلے ہوں اورآتے ہی ہوں گے۔ملک ریاض کامزیدکہناتھاکہ ایسی یادگاروں کی حفاظت سے ہم سیاحت کوبھی فروغ دے سکتے ہیں،جس سے ریونیومیں بھی اضافہ ہوتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -