پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
لاہور( کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے متعدد جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس تبدیل کردیئے ہیں ۔ آئی جی پولیس جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق لودھی کو سپرنٹنڈنٹ جیل قصور، چوہدری اعجاز اصغر کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھ پت، جیل شہرام توقیر خان کو بہاؤالپور، اسد جاوید کو کیمپ جیل لاہور، اصغر علی کو گجرانوالہ، کامران انجم کو ساہیوال، امتیاز بھلی کو شیخوپورہ، گلزار احمد بٹ کو فیصل آباد کی جیلوں میں بطور سپرنٹنڈنٹس تعینات کر دیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔