کراچی،رینجرز کے دوجوانوں میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک اہلکار قتل

کراچی،رینجرز کے دوجوانوں میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک اہلکار قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں رینجر اہلکار نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے اپنے ساتھی اہلکار کو قتل کر دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں گلستان جوہر کے علاقے میں دو رینجرز اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اس دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی ۔اس دوران مرتضی علی نامی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکار معشوق علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرتضی علی نے کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول اہلکار معشوق علی کی میت کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے درمیان ذاتی رنجش کے باعث جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں مرتضی علی نے معشوق علی کو چار گولیاں ماریں جن میں سے تین گولیاں سینے پر جبکہ ایک گولی بازو پر لگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -