سی پیک منصوبے پر پختون مفادات کے حوالے سے تحفظات ہیں :حیدر ہوتی

سی پیک منصوبے پر پختون مفادات کے حوالے سے تحفظات ہیں :حیدر ہوتی

  

مردان( نمائندہ پاکستان )پنجاب کی ترقی کے لئے اگر خیبر پختونحوا اور فاٹا کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے تو ایسے ترقی کو دور سے سلام ،آج عمران خان دوسروں کی تالاشی کی بات کرتا ہے تو پہلے اپنے وزیر اعلی اور اپنے وزیروں کی تالاشی کی بات کرے صوبائی خزانہ میں چوہے کھیل رہے ہیں اور عمران خان میگا پراجیکٹ کی باتیں کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر اے این پی اور سابق وزیر اعلی خیبر پختونحوا امیر حیدر خان ہوتی نے بخشالی میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی پنجاب کے لئے بات کرتا ہے لیکن کسی نے پختونحوا کے لئے آوز نہیں اٹھائی سی پیک منصوبے پر پختون مفادات کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں اس میں پنجاب کو ہاتھی اور خیبر پختونحوا کو چوزا بنایا جارہا ہے پنجاب کی ترقی کے لئے اگر خیبر پختونحوا اور فاٹا کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے تو ایسی ترقی کو ہم دور سے سلام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران بھی صرف پنجاب کی بات کرتا ہے کیونکہ وہ پنجاب کے بغیر صرف خیبر پختونحوا کے ووٹ سے وزیر اعظم نہیں نب سکتا اس وجہ سے وہ خیبر پختونحوا کو خاطر میں نہیں لاتا عمران خان کو یہاں کے غریب اور پسے ہوئے عوام اور ان کے بچوں کے لئے تعلیم صحت اور دیگر ترقیاتی کاموں سے کوئی سروکار نہیں بلکہ گزشتہ اڑھائی سال بھی دھرنوں کے نذر ہو گئے اور باقی عرصہ بھی کبھی لاہور بند کرنے میں گزر جائے گا تو کبھی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں انہوں نے کہا کہ پختونوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمارے شروع کردہ تمام ترقیاتی منصوبے بند کر دئیے نہ کوئی تبدیلی آئی نہ اس کے ثمرات بلکہ الٹا غربت بے روزگاری مہنگائی نے غریب پختونوں کی کمر توڑ دالی آج حالت یہ ہے کہ باچا خان میڈیلکل کالج کا تعمیری منصوبہ ادھورا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ویران چلڈرن ہسپتال کا تعمیراتی کام ادھورا ،رینگ روڈ کا کام ہنوز نامکمل جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صوبائی خزانہ بری طرح بحران کا شکار اور خان صاحب چلے ہیں میگا پراجیکٹ کی افتتاح کرنے یہ پختوں کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے انہوں نے کہا کہ پختون قوم کی اتفاق وقت کا تقاضا ہے اور مقام شکر ہے کہ پختون قوم میں جذبہ بیداری بڑھ رہا ہے دیگر پارٹیا ں بھی جلسے کرتے ہیں لیکن اے این پی کے شمولیتی جلسے روزانہ ہوتے ہیں انہوں نے اے این پی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور بخشالی جلسے میں اس قدر کثیر تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -