بیگم بھٹو نے سیاہ آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا، بلاول زداری

بیگم بھٹو نے سیاہ آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا، بلاول زداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے پاکستان کے عوام اور جمہوریت کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کردیا،بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی سب سے سیاہ آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تختہ الٹنے کے بعد تمام کارکنان اور جیالے بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ کھڑے رہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے آج بیگم نصرت بھٹو کو ان کی پانچویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی ان کی آمر کے خلاف جدوجہد اور پاکستان کی تاریخ کے ایک ڈکٹیٹر کے خلاف مقبول عوامی تحریک کی سربراہی کو کبھی فرامو ش نہیں کرے گی۔