ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز 104دن کی رخصت پر روانہ

ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز 104دن کی رخصت پر روانہ

  

لاہور(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز نے 104دن کی چھٹی لے لی،صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے بتایاکہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے جبکہ ان کی ساس کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے سرکاری مصروفیات سے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 104دن کی رخصت کی منظوری دیدی ۔ ڈائریکٹر آپریشنزعائشہ ممتاز نے صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے بیس اکتوبر 2016ء تا31 جنوری 2017 تک104دن کی رخصت کیلئے درخواست دی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -