وفاقی وزیر پرویز رشید آج کراچی پہنچیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال مقتول امجد فرید صابری شہید کے گھر جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم کی جانب سے مالی امداد کے حوالے سے اعلان کردہ رقم کا چیک ان کی بیوہ کے حوالے کریں گے۔ بعد ازاں وہ پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن کے تحت پولیو کے دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔