بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، مقبوضہ کشمیر جہاد سے آزاد ہوگا: حافظ سعید

بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا، مقبوضہ کشمیر جہاد سے آزاد ...

  

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر مذاکرات سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا،کشمیری عوام بھارتی غاصبانہ قبضہ کیخلاف جہاد کر رہے ہیں،کشمیری عوام اور مجاہدین کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا،جلد بھارت کا شیرازہ بکھر جائیگا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا،بھارت نے مسلم اکثریتی علاقوں سے مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کیلئے6لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا ،تاکہ ہندو اکثریت اور مسلمان اقلیت میں آجائیں،وہ مقامی ہائی سکول کی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر قاری عمر سعید اور سیف اللہ خالد نے بھی خطاب کیا،پروفیسر حافظ محمد سعید نے مزید کہا اس وقت پاکستان دشمنی کی انتہا ہوچکی ہے ،بیرونی قوتیں مل کر پاکستان کے ایٹمی پورگرام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ،پاکستان کو تنہا کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،ان سازشوں میں انڈیا اکیلا نہیں ہے بلکہ پوری دینا کفر اس کے ساتھ ہے وہ اس ملک کا وجود برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،امریکہ بھارت کو شہہ دے کر پاکستان کو نقصانات سے دو چار کرنے کی سازشیں کررہاہے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرکے پاکستان کو دہشت گرد قرار دلوانا چاہتے ہیں ،لیکن کشمیری مسلمان جس طرح پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے قربانیاں پیش کررہے ہیں اور پاکستانی جھنڈوں میں لپیٹ کر انہیں دفن کیا جارہا ہے اس عمل نے بیرونی قوتوں سب سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی سپر پاور نہیں ہے ،سپر پاور صرف ذات باری تعالیٰ ہے اورحاکمیت اعلیٰ بھی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے ،سپر پاور کے دعویدارامریکہ نے افغانستان میں مجاہدین سے مار کھائی،مجاہدین کشمیر میں بھی جہاد کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -