پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے:مشتاق سکھیرا

پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے:مشتاق ...

  

لاہور(آئی این پی) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائیوں کی مکمل صلاحیت موجود ہے ‘جب بھی ضروری ہوتا ہے فوج اور رینجرز کی مدد حاصل کر لی جاتی ہے ‘ پو لیس مقابلے آئی جی یا پنجاب حکومت کی پالیسی نہیں ‘جرائم پیشہ لوگ جب گولی چلاتے ہیں انکو اس کا جواب ضرور دیا جاتا ہے‘وفاقی حکومت نے 2نومبر کی سیکورٹی کیلئے پنجاب پو لیس سے ابھی تک کوئی فورس نہیں مانگی ہم ہمیشہ تحر یک انصاف کے جلسوں میں سیکورٹی فراہم کرتے ہیں ‘پنجاب پو لیس سے فوجی اور سول انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کر رہے ہیں‘ انسداد دہشت گردی فورس دہشت گر دوں کے خلاف کاروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں ا ور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کاروائی کیلئے پو لیس مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہی ہے اور یہ کہنا کہ پو لیس باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جرائم پیشہ لوگوں کو پو لیس مقابلوں میں مار رہی ہے تو ایسا کسی بھی صورت درست نہیں کیونکہ اس حوالے سے پنجاب حکومت یا میری جانب سے کسی قسم کی کوئی پالیسی نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف زیادہ آپر یشن فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے دو سال سے زائد ہوچکے ہیں پنجاب میں سیاسی انتقامی کاروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے ہمیشہ مجھے انصاف کا حکم دیا ہے اور پنجاب پو لیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ اب عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ عدالت نے کر نا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -