ہالی ووڈ کی معروف گلو کارہ جینٹ جیکسن نے برقع پہن کر سب کو حیران کر دیا

ہالی ووڈ کی معروف گلو کارہ جینٹ جیکسن نے برقع پہن کر سب کو حیران کر دیا
ہالی ووڈ کی معروف گلو کارہ جینٹ جیکسن نے برقع پہن کر سب کو حیران کر دیا

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف گلو کارہ جینیٹ جیکسن نے پہلی بار مسلم خواتین کے لباس کی علامت سمجھا جانے والا برقع زیب تن کر کے سب کر حیران کردیا ،وہ حاملہ ہونے کے بعد برقع پہن کر پہلی مرتبہ لوگوں کے درمیان آئیں جہاں سب انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے دی مرر کی رپورٹ کے مطابق جینیٹ جیکسن نے 2012میں قطر کے ارب پتی وسیم المنا سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ بھی مسلمان ہو گئی تھیں۔وہ رواں ہفتے لندن میں اپنے شوہر کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھیں جہاں انہیں برقع میں دیکھ کر لوگ حیران ہو گئے۔انہوں نے اپنے نئے بچے کے لیے شاپنگ کی اور لندن کے ہی ایک مشہور ہوٹل میں کھا نا کھا یا۔جینٹ جیکسن کا شمار ہالی ووڈکے معروف ترین سنگرز کے ساتھ ہوتا ہے۔انہوں نے دو شادیاں کی ہیں ،پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ان کی قطر کے ارب پتی سے شادی ہوئی۔دونوں کی ملاقات 2010میں ہوئی تھی لیکن اس جوڑے نے اپنے تعلقات کے بارے میں لوگوں کو نہیں بتا یا۔شادی کے ایک سال بعد انہوں نے اپنے رشتے کے بارے میں لوگوں کے سامنے اظہار کیا۔رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دونوں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور دنیا بھر کی سیر کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -