کرپشن کیخلاف تحریک سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے،شیخ رشید

کرپشن کیخلاف تحریک سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے،شیخ رشید

  

راولپنڈی(اے این این)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کرپٹ اور قوم کے مجرم ہیں،انہیں ہر حال میں سزا دی جانی چاہئے،پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہونا تشویشناک ہے ،قوم کو اپنے حقوق کیلئے مفاد پرستوں سے شکنجے سے نکلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال حویلی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہاکہ حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز کو دبا نہیں سکتی،کرپشن کے خلاف تحریک سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے۔محمدشاہدغوری کاکہناتھاکہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان سولوفلائیٹ کی بجائے ہم خیال جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں،شیخ رشیداپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے پل کا کرداراداکریں۔ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ کا جیتنا ممکن نہیں۔

شیخ رشید

مزید :

کراچی صفحہ اول -