صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے :محمد عاطف خان

صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے :محمد عاطف خان

  

پشاور ( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے اور تعلیم کا فروغ ہی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح تعلیم پر خرچ ہونے والے اربوں روپے مختلف پراجیکٹس میں لگاکرپولیٹیکل سکورنگ اور نمود و نمائش کر سکتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں کریں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی کسی قو م کے عروج و زوال کا بنیادی عنصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کا غان میموریل سکول کاغان میں سالانہ تقریب اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دوسروں کے علاوہ چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے موقع پر چیئرمین کو سکول کے بورڈ سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔عاطف خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھرپور سرپرستی کرے گی اور ان اداروں کے مالکان اور والدین کے مفادات کا پورا پور خیال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکوت نجی تعلیمی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بلاشبہ یہ ادارے صوبے میں معیاری تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ معیاری نجی تعلیمی اداروں کی بھر پور معاونت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور دیگر امور کی مانیٹرنگ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ریگولیٹری اتھرٹی قائم کی جا رہی ہے جس کی ڈرافٹ تیار ہے اور عنقریب ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ اتھارٹی ماہرین تعلیم،حکومت،والدین اور نجی سکولوں کے مالکان کے نمائندوں ہ پر مشتمل ہوگی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری تعلیمی پالیسی کا محور تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ پوری

مزید :

کراچی صفحہ اول -