حیدراباد ، چھاپے میں ایم کیوایم لندن کے معتدد کارکن گرفتار

حیدراباد ، چھاپے میں ایم کیوایم لندن کے معتدد کارکن گرفتار

  

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )پولیس اور رینجرز نے حیدراباد میں چھاپے مار کر ایم کیوایم لندن کے سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے رات گئے حیدراباد کے علاقے فقیر کاپڑھ، مائی خیری مسجد اور اس کے اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرلیا اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے سرکردہ کارکنوں انتخاب عالم، ان کے بھائی راحیل عالم، جاوید کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اس سے قبل رینجرز نے حیدراباد کے علاقے تلک چاڑی میں ایم کیوایم لندن زونل کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ظفر راجپوت کی رہائش گاہ گزشتہ کئی روز سے متحدہ لندن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی تھی، جہاں ایم کیوایم پاکستان کے زونل کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت سیکٹر یونٹ اوربلدتی نمائندوں نے متحدہ لندن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -