وفاقی وزیرصنعت کل ریڈ چلیز پروسیسنگ سینٹر کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیرصنعت کل ریڈ چلیز پروسیسنگ سینٹر کا افتتاح کریں گے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی منگل کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’سمیڈا‘‘ کے زیر انتظام سرخ مرچوں کی مکینکل ڈی ہائیڈریشن کیلئے قائم ریڈ چلیز پراسیسنگ سینٹر کنری کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد مذکورہ سینٹر پوری طرح کام شروع کر دے گا۔۔افتتاحی تقریب سے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب بھی خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں سینئر صوبائی اور وفاقی اہلکاروں کے علاوہ سر خ مرچ کے کاشتکار، تاجر اور برآمد کنند گان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔سمیڈا کے زرائع نے بتا یا ہے ریڈ چلیز پراسسینگ سنٹر ، سندھ کے علاقے کنری میں اس لئے لگا یا ہے کہ سرخ مرچوں کی کل پیداوار کا 85 فیصدی حصہ سندھ میں پیدا ہو تا ہے۔لیکن یہ پیداوار مون سون کے موسم میں تیار ہونے کی وجہ سے بارشوں کی نمی کی وجہ سے اس کے اندر افلا ٹاکسین بیکٹیریا ہو جاتا ہے جس سے تقریباََ 35 فیصدی پیداوار ہر سال ضائع ہو جاتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -