کراچی، رینجرز اہلکاروں کا جھگڑا فائرنگ سے ایک جاں بحق

کراچی، رینجرز اہلکاروں کا جھگڑا فائرنگ سے ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں دو رینجرز اہلکاروں کے آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت مشعوق علی کے نام سے ہوئی ۔ واقعے پر رینجرز حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں رینجرز اہلکاروں کا جھگڑا ہوا جس کے دوران ایک اہلکار کی فائرنگ سے دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا جو بعد میں ہسپتال جاکر دم توڑ گیا ۔ رینجرز اہلکار کو پہلے سول ہسپتال اور پھر پی این ایس شفا لایا گیا تھا ۔ آخر میں لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی جاں بحق اہلکار کی شناخت مشعوق علی کے نام سے ہوئی ہے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق رات گئے سول ہسپتال میں ایک رینجرز اہلکار کی لاش لائی گئی ۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رینجرز کی بھاری نفری اہلکار کی لاش لائی اور ابتدائی معائنے کے فوری بعد واپس لے گئی ۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار علی مرتضی کوگرفتار کرلیا گیاہے، جس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق علی مرتضی کے خلاف مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی رینجرز اہلکار کو صبح 6 بج کر 35 منٹ پر جناح اسپتال لایا گیا تھا، اسے سینے پر 3 گولیاں لگی ہوئی تھیں۔