رائیونڈ :ڈاکوؤں نے دودھ فروش موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا

رائیونڈ :ڈاکوؤں نے دودھ فروش موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائے ونڈ آمد پر جب وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کررہے تھے تو دوسری طرف مانگا روڈ پر دوموٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دودھ فروش موٹر سائیکل سوار کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ہزاروں روپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔نامعلوم ڈاکوؤں کے ہاتھوں مرنے والا40سالہ اللہ دتہ منچن آباد کا رہائشی تھا جو دودھ کا کاروبار کرتا تھا اور دودھ کی رقم کی وصولی کیلئے اڈا گلیمر کی طرف جارہا تھا کہ چھجوانوالا چوک میں اس کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،متوقی نے جناح ہسپتال لاہور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔پولیس تھانہ سٹی رائے ونڈ مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -