جڑانوالہ ،اراجی کے تنازع پر فائرنگ ،12سالہ لارکا اور خاتون جاں بحق،9زخمی
فیصل آباد(نامہ نگار) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی چک نمبر59گ ب کے رہائشی محمد حسین ولد شاہ دین اورانا محمد اسلم وغیرہ میں زمین کاتنازع چلا آرہا تھا ،گزشتہ روز صبح 9بجے رانا اسلم اپنے ساتھیوں ،رانا اصغر ، اشرف ، بلال ، عابد ، خلیل ، شکیل ، طاہر وغیرہ کے ہمراہ محمدحسین کے ڈیرہ پر گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 12سالہ خلیل ولد اشفاق جس کا والد 5سال قبل وفات پا گیا تھا ، تنزیلہ پروین دختر محمد حسین گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی محمد حسین کے بیٹے شاہد اور بھتیجے امجد کو مخدوش حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ، جبکہ ملزمان پارٹی کے مدثر خالد ، مبشر خالد ، عمر خالد ، طاہر ، شکیل ، حمزہ ، اشرف ، بلال ، نصراللہ ، حیدر وغیرہ بھی زخمی بتائے جاتے ہیں مقتول پارٹی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس اطلاع کے باوجود ایک گھنٹہ دیر سے پہنچی، اور ملزمان پارٹی نے ہمیں قتل کر نے کیلئے ہمارے پیچھے ہسپتال پہنچ گئے ، پولیس نے دو ملزمان نصر اللہ اور رانا اصغر کو گرفتار کر کے تین کاریں، اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر مزیدکارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان ہسپتال میں بھی ہاتھا پائی ہوئی ۔
جڑانوالہ،فائرنگ