اسٹیل ملزکی نجکاری سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،معراج الہدی

اسٹیل ملزکی نجکاری سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،معراج الہدی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے استحصالی ایجنڈا کے تحت ملک کے اہم قومی ادارے اسٹیل ملزکی نجکاری ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان اورمزدوروں کا معاشی قتل ہوگا،انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف حکمران بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت اورنئی صنعتیں لگار کربے روزگاری کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو دسری جانب ملکی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے قومی اداروں کی نیلامی جبکہ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے محفوظ بنانے میں مصروف ہیں یہ ان کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔یہ بھی عجیب بات ہے کہ حکمرانوں کے لگائے ہوئے اسٹیل ملزسمیت تمام صنعتی ادارے کمارہے ہیں جبکہ حکومتی زیرانتظام چلنے والے اداروں کو خسارہ کے جواز بناکر نکاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اس اہم صنعتی ادارے کوحکمرانوں کی اقرباپروری کی پالیسیوں،بدانتظامی اورکرپشن نے تباہ کردیا ہے۔اسٹیل ملز کو اپنے پاوں پرکھڑا کرنے کے اقدامات کرنے کی بجائے خسارہ کاجواز پیداکرکے چین کے بایواسٹیل گروپ اسٹیل ملزکو فروخت کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ اسٹیل ملزکے خسارے اورتباہی کا سبب بدانتظامی اورکرپشن ہے اس لیئے اس اہم ملکی صنعت کوعالمی اداروں کی فرمائش پرنیلام کرنے کی بجائے خسارے کے اسباب معلوم اورسیاسی مداخلت ختم کرکے کرپشن پرکنٹرول کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -