پاکستان میں اسلام کی نہیں اسلام آباد کی جنگ ہے :افضل خاموش

پاکستان میں اسلام کی نہیں اسلام آباد کی جنگ ہے :افضل خاموش

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل خاموش نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کی نہیں بلکہ کرسی کی جنگ ہے مٹھی بھر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے پورے قوم کو یر غمال بنا رکھاہے اور ملک کے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے جس ک وجہ سے غریب روز بروز غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے ملک کا محنت کش طبقے کا بری طرح استحصال ہورہا ہے غریب اور محنت کش طبقے کی تقدیر بدلنے کے نام پر ووٹ لیکر 70 سالوں سے یہ لوگ حکومت پر قابض ہے مگر آج تک غریب عوام کی تقدیر نہیں بدل سکے محنت کش اور غریبوں کی تقدیر تب بدلیں گے جب پارلیمنٹ میں ان کی اپنے طبقے کی نمائندگی ہو2018 کے الیکشن میں مزدور کسان پارٹی پورے صوبے میں محنت کش طبقے سے امیدوار کھڑا کریگی محنت کش متحد ہوکر اپنی تقدیر بدلنے کے لئے ان امیدواروں کو کامیاب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز موٹی بانڈہ لوند خوڑ میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تقریب سے مرکزی سیکرٹری اطلات شکیل وحید اللہ خان،وارث خان،یوسف انور،ذاکر اللہ،انقلابی شاعر حافظ بھادر اور ذاکر اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر زادہ،شیر روان،محمد روان،انور خان،شیر زادہ،محمد رحمان اور صاحب زادہ نے خاندانوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مزدور کسان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مرکزی صدر افضل خاموش نے نئے شامل ہونے والون کو ٹوپیاں پہنائی اور ان کے گھروں پر پارٹی کے جھنڈے لہرائے انہوں نے کہا کہ بھوک، پیاس پختون قوم کا مقدر نہیں بلکہ ان کا مقدر بنایا گیا ہے انگریز کے خو شامدیوں نے قیام پاکستان کے وقت انگریز کی خوشامدی کرکے مراعات حاصل کئے ہم انگریز نہیں مانتے تو ان کی تقسیم بھی نہیں مانتے ہے پاکستان کے وسائل پر جتنا جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا حق ہے اتنی حق پاکستان کے محنت کشوں کا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر حقوق چھین لیا جائے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -