مشکلات کے ازالے کیلئے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ’’پوسٹ حج کانفرنس 2016‘‘ کا انعقاد

مشکلات کے ازالے کیلئے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ’’پوسٹ حج کانفرنس 2016‘‘ کا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ’’پوسٹ حج کانفرنس 2016‘‘ کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈائریکٹر حج پشاور شکیل احمد سیٹھی ٗ ابوطلحہ حج سروس کے چیف ایگزیکٹیو پرویز اعوان ٗ ٗ ٹرائیبل حج سروس کے مولوی منور جان ٗ زبیر خان شنواری حج سروس اور دیگر ٹور آپریٹرز اور حجاج کرام نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حج کے بعد کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں حج 2017 کے لئے حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور 2016 حج کے دوران درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اس موقع پر باہمی مشاورت سے منیٰ ٗ عرفات ٗ مزدلفہ ٗ مکہ مکرمہ ٗ مدینہ منورہ ٗ ٹرانسپورٹ اور کھانے کیلئے پانچ مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں مقررین نے وفاقی حکومت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ملائشیا اور انڈونیشیا طرز پر پاکستان بھر میں پورا سال حاجی کیمپز میں خصوصی تربیت کا اہتمام کیاجائے تاکہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے اس اقدام سے مستفید ہوسکیں شرکاء نے پرائیویٹ حج سکیم کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -