نواز شریف کا انٹر پارٹی الیکشن میں بلاع مقابلہ صدر منتخب ہونا اظہار اعتماد ہے ، فردوس

نواز شریف کا انٹر پارٹی الیکشن میں بلاع مقابلہ صدر منتخب ہونا اظہار اعتماد ...

  

ہری پور (بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا انٹرا پارٹی الیکشن میں بلامقابلہ صدر منتخب ہونا ان کی ملک و قوم کے لیے بے مثال خدمات کا صلہ ہے ہری پور سے مسلم لیگ ن سے دیرینہ کارکن و سابق خدمت کمیٹی کے ممبر مسلم امین ،یونس دوش اور جنرل کونسلر فردوس امین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نواز شریف پر پوری لیگی قیادت کا اعتماد ہے انھوں نے اپنے مختلف دور اقتدار میں ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی ہے موجودہ دور میں نواز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جو قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ایک طرف بعض جماعتیں اور ان کے لیڈر اقتدار کی ہوس میں ملک کو مزید تباہی و انارکی اور مشکلات کی طرف لے جارہی ہے اور دوسری جانب نواز شریف دہشت گردی اور غربت کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک کی تیز تر ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں پاک چائنہ کوریڈور سمیت تمام میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے کوئی ایسا ضلع نہیں جہاں کروڑوں روپے کے کام نہ ہورہے ہوں ہری پور میں سابق ایم این اے عمر ایوب خان نے پنیاں چوک ہری پور سے ٹیکسلا تک خان پور روڈ سرائے صالح میں سوکا پر پل کی تعمیر بجلی کے مسائل کے حل کے لیے نئے گرڈ اسٹیشن اور تین نئے فیڈر کی منظوری سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے جو زمین پر موجود دہیں اور لاکھوں لوگ ان منصوبے کے فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں ایسے میں نواز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا بھی ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے ہم پارٹی کی تمام مرکزی قیادت کے مشکور ہیں کہ جنھوں نے سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نواز شریف کے ہاتھ مزید مضبوط کیے ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -